Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏ ﴿7﴾
جو زکوۃ نہیں دیتے اور آخرت کے بھی منکر ہی رہتے ہیں ۔
الذين لا يؤتون الزكوة و هم بالاخرة هم كفرون
Those who do not give zakah, and in the Hereafter they are disbelievers.
Jo zakat nahi detay aur aakhirat kay bhi munkir hi rehtay hain.
جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے ( 1 ) ان کا حال یہ ہے کہ آخرت کے وہ بالکل ہی منکر ہیں
وہ جو زکوٰة نہیں دیتے ( ف۱۵ ) اور وہ آخرت کے منکر ہیں ( ف۱٦ )
جو زکوٰۃ نہیں دیتے 9 اور آخرت کے منکر ہیں ۔
جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور وہی تو آخرت کے بھی منکر ہیں
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :9 یہاں زکوٰۃ کے معنی میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے ۔ ابن عباس اور ان کے جلیل القدر شاگرد عکرمہ اور مجاہد کہتے ہیں کہ اس مقام پر زکوٰۃ سے مراد وہ پاکیزگی نفس ہے جو توحید کے عقیدے اور اللہ کی اطاعت سے حاصل ہوتی ہے ۔ اس تفسیر کے لحاظ سے آیت کا ترجمہ یہ ہو گا کہ تباہی ہے ان مشرکین کے لیے جو پاکیزگی اختیار نہیں کرتے ۔ دوسرا گروہ جس میں قتادہ ، سُدی ، حسن بصری ، ضحاک ، مُقاتل اور ابن السائب جیسے مفسرین شامل ہیں ، اس لفظ کو یہاں بھی زکوٰۃ مال ہی کے معنی میں لیتا ہے ۔ اس تفسیر کے لحاظ سے آیت کا مطلب یہ ہے کہ تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جو شرک کر کے خدا کا اور زکوٰۃ نہ دے کر بندوں کا حق مارتے ہیں ۔