Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
ذٰ لِكَ جَزَآءُ اَعۡدَآءِ اللّٰهِ النَّارُ‌ ۚ لَهُمۡ فِيۡهَا دَارُ الۡخُـلۡدِ‌ ؕ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏ ﴿28﴾
اللہ کے دشمنوں کی سزا یہی دوزخ کی آگ ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے ( یہ ) بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا ۔
ذلك جزاء اعداء الله النار لهم فيها دار الخلد جزاء بما كانوا بايتنا يجحدون
That is the recompense of the enemies of Allah - the Fire. For them therein is the home of eternity as recompense for what they, of Our verses, were rejecting.
Allah kay dushmano ki saza yehi dozakh ki aag hai jiss mein inn ka hameshgi ka ghar hai ( yeh ) badla hai humari aayaton say inkar kerney ka.
یہی ہے سزا اللہ کے دشمنوں کی جو آگ کی صورت میں ہوگی ، اسی میں ان کا دائمی ٹھکانا ہوگا جو اس بات کا بدللہ ہوگا کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے ۔
یہ ہے اللہ کے دشمنوں کا بدلہ آ گ ، اس میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے ، سزا اس کی کہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ، (
وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی ۔ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان کا گھر ہوگا ۔ یہ ہے سزا اس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے ۔
یہ دوزخ اﷲ کے دشمنوں کی جزا ہے ، اُن کے لئے اِس میں ہمیشہ رہنے کا گھر ہے ، یہ اُس کا بدلہ ہے جو وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے