Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَيۡنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ نَجۡعَلۡهُمَا تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا لِيَكُوۡنَا مِنَ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏ ﴿29﴾
اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہمیں جنوں انسانوں ( کے وہ دونوں فریق ) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے ( تاکہ ) ہم انہیں اپنے قدموں تلے ڈال دیں تاکہ وہ جہنم میں سب سے نیچے ( سخت عذاب میں ) ہوجائیں ۔
و قال الذين كفروا ربنا ارنا الذين اضلنا من الجن و الانس نجعلهما تحت اقدامنا ليكونا من الاسفلين
And those who disbelieved will [then] say, "Our Lord, show us those who misled us of the jinn and men [so] we may put them under our feet that they will be among the lowest."
Aur kafir log kahen gay aey humaray rab! Humen jinno insano ( kay woh dono fareeq ) dikha jinhon ney humen gumrah kiya ( takay ) hum unehn apnay qadmon talay daal den takay woh jahannum mein sab say neechay ( sakht azab mein ) hojayen.
اور یہ کافر لوگ کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ان جنات اور انسانوں دونوں کی صورت دکھائیے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، تاکہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے ایسا روندیں کہ وہ خوب ذلیل ہوں ( 13 ) ۔
اور کافر بولے ( ف٦٤ ) اے ہمارے رب ہمیں دکھا وہ دونوں جن اور آدمی جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا کہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے ڈالیں ( ف٦٦ ) کہ وہ ہر نیچے سے نیچے رہیں ( ف٦۷ )
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ، ذرا ہمیں دکھا دے ان جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں 31 ۔
اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں جنّات اور انسانوں میں سے وہ دونوں دِکھا دے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے ( روند ) ڈالیں تاکہ وہ سب سے زیادہ ذِلّت والوں میں ہو جائیں
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :31 یعنی دنیا میں تو یہ لوگ اپنے لیڈروں اور پیشواؤں اور فریب دینے والے شیاطین کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ، مگر جب قیامت کے روز انہیں پتہ چلے گا کہ یہ رہنما انہیں کہاں لے آئے ہیں تو یہی لوگ انہیں کوسنے لگیں گے اور یہ چاہیں گے کہ وہ کسی طرح ان کے ہاتھ آ جائیں تو پکڑ کر انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں ۔