Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
نَحۡنُ اَوۡلِيٰٓـؤُکُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ ۚ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَشۡتَهِىۡۤ اَنۡفُسُكُمۡ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَدَّعُوۡنَ ؕ‏ ﴿31﴾
تمہاری دنیاوی زندگی میں بھی ہم تمہارے رفیق تھے اور آخرت میں بھی رہیں گے جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لئے ( جنت میں موجود ) ہے ۔
نحن اوليؤكم في الحيوة الدنيا و في الاخرة و لكم فيها ما تشتهي انفسكم و لكم فيها ما تدعون
We [angels] were your allies in worldly life and [are so] in the Hereafter. And you will have therein whatever your souls desire, and you will have therein whatever you request [or wish]
Tumhari dunyawi zindagi mein bhi hum tumharay rafiq thay aur aakhirat mein bhi rahen gay jiss cheez ko tumhara ji chahye aur jo kuch tum mango sab tumharay liye ( jannat mein mojood ) hai.
ہم دنیا والی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی تھے ، اور آخرت میں بھی رہیں گے ۔ اور اس جنت میں ہر وہ چیز تمہارے ہی لیے ہے جس کو تمہارا دل چاہے ، اور اس میں ہر وہ چیز تمہارے ہی لیے جو تم منگوانا چاہو
ہم تمہارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں ( ف۷۳ ) اور آخرت میں ( ف۷٤ ) اور تمہارے لیے ہے اس میں ( ف۷۵ ) جو تمہارا جی چاہے اور تمہارے لیے اس میں جو مانگو ،
ہم اس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی ، وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمہیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمہاری ہوگی ،
ہم دنیا کی زندگی میں ( بھی ) تمہارے دوست اور مددگار ہیں اور آخرت میں ( بھی ) ، اور تمہارے لئے وہاں ہر وہ نعمت ہے جسے تمہارا جی چاہے اور تمہارے لئے وہاں وہ تمام چیزیں ( حاضر ) ہیں جو تم طلب کرو