Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَسَارِعُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ‏ ﴿133﴾
اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اُس جنّت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔
و سارعوا الى مغفرة من ربكم و جنة عرضها السموت و الارض اعدت للمتقين
And hasten to forgiveness from your Lord and a garden as wide as the heavens and earth, prepared for the righteous
Aur apney rab ki bakshish ki taraf aur uss jannat ki taraf doro jiss ka araz aasamanon aur zamin kay barabar hai jo perhezgaron kay liye tayyar ki gaee hai.
اور اپنے رب کی طرف سے مغفرت اور وہ جنت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر تیزی دکھاؤ جس کی چوڑائی اتنی ہے کہ اس میں تمام اور زمین سما جائیں ۔ وہ ان پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے ۔
اور دوڑو ( ف۲۳۷ ) اپنے رب کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان و زمین پرہیزگاروں کے لئے تیار کر رکھی ہے
دوڑ کر چلو اس راہ پر جو تمہارے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف جاتی ہے جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے ، اور وہ ان خدا ترس لوگوں کے لیے مہیا کی گئی ہے
اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف تیزی سے بڑھو جس کی وسعت میں سب آسمان اور زمین آجاتے ہیں ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے