Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِالذِّكۡرِ لَمَّا جَآءَهُمۡ‌ۚ وَاِنَّهٗ لَـكِتٰبٌ عَزِيۡزٌۙ‏ ﴿41﴾
جن لوگوں نے اپنے پاس قرآن پہنچ جانے کے باوجود اس سے کفر کیا ، ( وہ بھی ہم سے پوشیدہ نہیں ) یہ بڑی با وقعت کتاب ہے ۔
ان الذين كفروا بالذكر لما جاءهم و انه لكتب عزيز
Indeed, those who disbelieve in the message after it has come to them... And indeed, it is a mighty Book.
Jinn logon ney apnay pass quran phonch janey kay bawajood uss say kufur kiya ( woh bhi hum say posheedah nahi ) yeh bari ba-wuqa’at kitab hai.
بیشک ( ان لوگوں نے بہت برا کیا ہے ) جنہوں نے نصیحت کی اس کتاب کا انکار کیا جبکہ وہ ان کے پاس آچکی تھی ، حالانکہ وہ بڑی عزت والی کتاب ہے
بیشک جو ذکر سے منکر ہوئے ( ف۹۵ ) جب وہ ان کے پاس آیا ان کی خرابی کا کچھ حال نہ پوچھ ، اور بیشک وہ عزت والی کتاب ہے ( ف۹٦ )
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلام نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے 51 ،
بے شک جنہوں نے قرآن کے ساتھ کفر کیا جبکہ وہ اُن کے پاس آچکا تھا ( تویہ اُن کی بد نصیبی ہے ) ، اور بے شک وہ ( قرآن ) بڑی باعزت کتاب ہے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :51 یعنی اٹل ہے ۔ اس کو ان چالوں سے شکست نہیں دی جا سکتی جو باطل پرست لوگ اس کے خلاف چل رہے ہیں ۔ اس میں صداقت کا زور ہے ۔ علم حق کا زور ہے ۔ دلیل و حجت کا زور ہے ۔ زبان اور بیان کا زور ہے ۔ بھیجنے والے خدا کی خدائی کا زور ہے ۔ اور پیش کرنے والے رسول کی شخصیت کا زور ہے ۔ جھوٹ اور کھوکھلے پروپیگنڈے کے ہتھیاروں سے کوئی اسے زک دینا چاہے تو کیسے دے سکتا ہے ۔