Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مَا يُقَالُ لَـكَ اِلَّا مَا قَدۡ قِيۡلَ لِلرُّسُلِ مِنۡ قَبۡلِكَ ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ مَغۡفِرَةٍ وَّذُوۡ عِقَابٍ اَ لِيۡمٍ‏ ﴿43﴾
آپ سے وہی کہا جاتا ہے جو آپ سے پہلے کے رسولوں سے بھی کہا گیا ہے یقیناً آپ کا رب معافی والا اور دردناک عذاب والا ہے ۔
ما يقال لك الا ما قد قيل للرسل من قبلك ان ربك لذو مغفرة و ذو عقاب اليم
Nothing is said to you, [O Muhammad], except what was already said to the messengers before you. Indeed, your Lord is a possessor of forgiveness and a possessor of painful penalty.
Aap say wohi kaha jata hai jo aap say pehlay rasoolon say bhi kaha gaya hai yaqeenan aap ka rab maafi wala aur dard-naak azab wala hai.
۔ ( اے پیغمبر ! ) تم سے جو باتیں کہی جا رہی ہیں ، وہ وہی ہیں جو تم سے پہلے پیغمبروں سے کہی گئی تھیں ، یقین رکھو تمہارا پروردگار مغفرت کرنے والا بھی ہے ، اور دردناک سزا دینے والا بھی
تم سے نہ فرمایا جائے ( ف۹۸ ) مگر وہی جو تم سے اگلے رسولوں کو فرمایا ، کہ بیشک تمہارا رب بخشش والا ( ف۹۹ ) اور دردناک عذاب والا ہے ( ف۱۰۰ ) ( ٤
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں سے نہ کہی جاچکی ہو ۔ بے شک تمہارا رب بڑا درگزر کرنے والا ہے 53 ، اور اس کے ساتھ بڑی درد ناک سزا دینے والا بھی ہے ۔
۔ ( اے حبیب! ) جو آپ سے کہی جاتی ہیں ( یہ ) وہی باتیں ہیں جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہی جا چکی ہیں ، بے شک آپ کا رب ضرور معافی والا ( بھی ) ہے اور درد ناک سزا دینے والا ( بھی ) ہے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :53 یعنی یہ اس کا حلم اور عفو و درگزر ہی ہے کہ اس کے رسولوں کو جھٹلایا گیا ، گالیاں دی گئیں ، اذیتیں پہنچائی گئیں اور پھر بھی وہ سالہا سال تک مخالفین کو محبت دیتا چلا گیا ۔