Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
اَللّٰهُ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ وَالۡمِيۡزَانَ‌ؕ وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيۡبٌ‏ ﴿17﴾
اللہ تعالٰی نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے اور ترازو بھی ( اتاری ہے ) اور آپ کو کیا خبر شاید قیامت قریب ہی ہو ۔
الله الذي انزل الكتب بالحق و الميزان و ما يدريك لعل الساعة قريب
It is Allah who has sent down the Book in truth and [also] the balance. And what will make you perceive? Perhaps the Hour is near.
Allah Taalaa ney haq kay sath kitab nazil farmaee hai aur tarazoo bhi ( utari hai ) aur aap ko kiya khabar shayad qayamat qareeb hi ho.
اللہ وہ ہے جس نے حق پر مشتمل یہ کتاب اور انصاف کی ترازو اتاری ہے ۔ اور تمہیں کیا پتہ ، شاید کہ قیامت کی گھڑی قریب ہی ہو ۔
اللہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اتاری ( ف٤۸ ) اور انصاف کی ترازو ( ف٤۹ ) اور تم کیا جانو شاید قیامت قریب ہی ہو ( ف۵۰ )
وہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے 32 ۔ اور تمہیں کیا خبر ، شاید کہ فیصلے کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو 33 ۔
اللہ وہی ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور ( عدل و انصاف کا ) ترازو ( بھی اتارا ) ، اور آپ کو کس نے خبردار کیا ، شاید قیامت قریب ہی ہو
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :32 میزان سے مراد اللہ کی شریعت ہے جو ترازو کی طرح تول کر صحیح اور غلط ، حق اور باطل ، ظلم اور عدل ، راستی اور ناراستی کا فرق واضح کر دیتی ہے ۔ اوپر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ کہلوایا گیا تھا کہ : اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَکُمْ ( مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تمہارے درمیان انصاف کروں ) ۔ یہاں بتا دیا گیا کہ اس کتاب پاک کے ساتھ وہ میزان آ گئی ہے جس کے ذریعہ سے یہ انصاف قائم کیا جائے گا ۔ سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :33 یعنی جس کو سیدھا ہونا ہے بلا تاخیر سیدھا ہو جائے ۔ فیصلے کی گھڑی کو دور سمجھ کر ٹالنا نہیں چاہیے ۔ ایک سانس کے متعلق بھی آدمی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے بعد دوسرے سانس کی اسے مہلت ضرور ہی مل جائے گی ۔ ہر سانس آخری سانس ہو سکتا ہے ۔