Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِيۡرُ الۡاُمُوۡرُ‏ ﴿53﴾
اس اللہ کی راہ کی جس کی ملکیت میں آسمانوں اور زمین کی ہرچیز ہے ۔ آگاہ رہو سب کام اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹتے ہیں ۔
صراط الله الذي له ما في السموت و ما في الارض الا الى الله تصير الامور
The path of Allah , to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Unquestionably, to Allah do [all] matters evolve.
Uss Allah ki raah ki jiss ki milkiyat mein aasmano aur zamin ki her cheez hai. Aagah raho sab kaam Allah Taalaa hi ki taraf lot-tay hain.
جو اللہ کا راستہ ہے ، وہ اللہ جس کی ملکیت میں وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ جو زمین میں ہے ۔ یاد رکھو کہ سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف لوٹیں گے ۔
اللہ کی راہ ( ف۱۳۷ ) کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، سنتے ہو سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرتے ہیں ،
اس خدا کے راستے کی طرف جو زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک ہے ۔ خبردار رہو ، سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں 85 ۔ ع
۔ ( یہ صراطِ مستقیم ) اسی اللہ ہی کا راستہ ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے ۔ جان لو! کہ سارے کام اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :85 یہ آخری تنبیہ ہے جو کفار کو دی گئی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نبی نے کہا اور تم نے سن کر رد کر دیا ، اس پر بات ختم نہیں ہو جانی ہے ۔ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب اللہ کے حضور پیش ہونا ہے اور آخر کار اسی کے دربار سے یہ فیصلہ ہونا ہے کہ کس کا کیا انجام ہونا چاہیے ۔