Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
فَاَهۡلَـكۡنَاۤ اَشَدَّ مِنۡهُمۡ بَطۡشًا وَّمَضٰى مَثَلُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿8﴾
پس ہم نے ان سے زیادہ زورآوروں کو تباہ کر ڈالا اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے ۔
فاهلكنا اشد منهم بطشا و مضى مثل الاولين
And We destroyed greater than them in [striking] power, and the example of the former peoples has preceded.
Pus hum ney inn say ziyadah zor aawaron ko tabah ker dala aur aglon ki misal guzar chuki hai.
پھر جو لوگ ان ( مکہ الوں ) سے کہیں زیادہ زور آور تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا ، اور ان پچھلے لوگوں کا حال پیچھے گذر چکا ہے ۔
تو ہم نے وہ ہلاک کردیے جو ان سے بھی پکڑ میں سخت تھے ( ف۷ ) اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے ،
پھر جو لوگ ان سے بدرجہا زیادہ طاقتور تھے انہیں ہم نے ہلاک کر دیا ، پچھلی قوموں کی مثالیں گزر چکی ہیں6 ۔
اور ہم نے اِن ( کفّارِ مکہ ) سے زیادہ زور آور لوگوں کو ہلاک کر دیا اور اگلے لوگوں کا حال ( کئی جگہ پہلے ) گزر چکا
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :6 یعنی خاص لوگوں کی بیہودگی کا نتیجہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ پوری نوع انسانی کو نبوت اور کتاب کی رہنمائی سے محروم کر دیا جاتا ، بلکہ اس کا نتیجہ ہمیشہ یہی ہوا ہے کہ جو لوگ باطل پرستی کے نشے اور اپنی قوت کے گھمنڈ میں بد مست ہو کر انبیاء کا مذاق اڑانے سے باز نہ آئے انہیں آخر کار تباہ کر دیا گیا ۔ پھر جب اللہ کا قہر ٹوٹ پڑا تو جس قوت کے بل پر یہ قریش کے چھوٹے چھوٹے سردار اکڑ رہے ہیں اس سے ہزاروں گنی زیادہ طاقت رکھنے والے بھی مچھر اور پسو کی طرح مسل کر رکھ دیئے گئے ۔