Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ نَّبِىٍّ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿7﴾
جو نبی ان کے پاس آیا انہوں نے اس کا مذاق اُڑایا ۔
و ما ياتيهم من نبي الا كانوا به يستهزءون
But there would not come to them a prophet except that they used to ridicule him.
Jo nabi unn kay pass aaya unhon ney uss ka mazak uraya.
اور ان لوگوں کے پاس کوئی نبی ایسا نہیں آیا جس کا وہ مذاق نہ اڑاتے ہوں ۔
اور ان کے پاس جو غیب بتانے والا ( نبی ) آیا اس کی ہنسی ہی بنایا کیے ( ف٦ )
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی نبی ان کے ہاں آیا ہو اور انہوں نے اس کا مذاق نہ اڑایا ہو 5 ۔
اور کوئی نبی اُن کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کا مذاق اڑایا کرتے تھے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :5 یعنی یہ بیہودگی اگر نبی اور کتاب کے بھیجنے میں مانع ہوتی تو کسی قوم میں بھی کوئی نبی نہ آتا ، نہ کوئی کتاب بھیجی جاتی ۔