Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَزُخۡرُفًا‌ ؕ وَاِنۡ كُلُّ ذٰ لِكَ لَمَّا مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ؕ وَالۡاٰخِرَةُ عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿35﴾
اور سونے کے بھی اور یہ سب کچھ یونہی سا دنیا کی زندگی کا فائدہ ہے اور آخرت تو آپ کے رب کے نزدیک ( صرف ) پرہیزگاروں کے لئے ( ہی ) ہے ۔
و زخرفا و ان كل ذلك لما متاع الحيوة الدنيا و الاخرة عند ربك للمتقين
And gold ornament. But all that is not but the enjoyment of worldly life. And the Hereafter with your Lord is for the righteous.
Aur soney kay bhi aur yeh sabb kuch yunhi sa duniya ki zindagi ka faeedah hai aur aakhirat to aap kay rab kay nazdeek ( sirf ) perhezgaron kay liye ( hi ) hai.
بلکہ انہیں سونا بنا دیتے ، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ بھی نہیں ، صرف دنیوی زندگی کا سامان ہے ۔ ( ١٠ ) اور آخرت تمہارے پروردگار کے نزدیک پرہیزگاروں کے لیے ہے ۔
اور طرح طرح کی آرائش ( ف۵٦ ) اور یہ جو کچھ ہے جیتی دنیا ہی کا اسباب ہے ، اور آخرت تمہارے رب کے پاس پرہیزگاروں کے لیے ہے ( ف۵۷ )
سب چاندی اور سونے کے بنوا دیتے 33 ۔ یہ تو محض حیات دنیا کی متاع ہے ، اور آخرت تیرے رب کے ہاں صرف متقین کے لیے ہے ۔ ع
اور ( چاندی کے اوپر ) سونے اور جواہرات کی آرائش بھی ( کر دیتے ) ، اور یہ سب کچھ دنیوی زندگی کی عارضی اور حقیر متاع ہے ، اور آخرت ( کا حُسن و زیبائش ) آپ کے رب کے پاس ہے ( جو ) صرف پرہیزگاروں کے لئے ہے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :33 یعنی یہ سیم و زر ، جس کا کسی کو مل جانا تمہاری نگاہ میں نعمت کی انتہا اور قدر و قیمت کی معراج ہے ، اللہ کی نگاہ میں اتنی حقیر چیز ہے کہ اگر تمام انسانوں کے کفر کی طرف ڈھلک پڑنے کا خطرہ نہ ہوتا تو وہ ہر کافر کا گھر سونے چاندی کا بنا دیا جاتا ۔ اس جنس فرومایہ کی فراوانی آخر کب سے انسان کی شرافت اور پاکیزگی نفس اور طہارت روح کی دلیل بن گئی ؟ یہ مال تو ان خبیث ترین انسانوں کے پاس بھی پایا جاتا ہے جن کے گھناؤنے کردار کی سڑاند سے سارا معاشرہ متعفن ہو کر رہ جاتا ہے ۔ اسے تم نے آدمی کی بڑائی کا معیار بنا رکھا ہے ۔