Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَاِنَّهُمۡ لَيَصُدُّوۡنَهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿37﴾
اور وہ انہیں راہ سے روکتے ہیں اور یہ اسی خیال میں رہتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں ۔
و انهم ليصدونهم عن السبيل و يحسبون انهم مهتدون
And indeed, the devils avert them from the way [of guidance] while they think that they are [rightly] guided
Aur woh unhen raah say roktay hain aur yeh iss khayal mein rehtay hain kay yeh hidayat yafta hai.
ایسے شیاطین ان کو راستے سے روکتے رہتے ہیں ، او وہ سمجھتے ہی کہ ہم ٹھیک راستے پر ہیں ۔
اور بیشک وہ شیاطین ان کو ( ف۵۹ ) راہ سے روکتے ہیں اور ( ف٦۰ ) سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں ،
یہ شیاطین ایسے لوگوں کو راہ راست پر آنے سے روکتے ہیں ، اور وہ اپنی جگہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک جا رہے ہیں ۔
اور وہ ( شیاطین ) انہیں ( ہدایت کے ) راستہ سے روکتے ہیں اور وہ یہی گمان کئے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں