Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
حَتّٰٓى اِذَا جَآءَنَا قَالَ يٰلَيۡتَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ بُعۡدَ الۡمَشۡرِقَيۡنِ فَبِئۡسَ الۡقَرِيۡنُ‏ ﴿38﴾
یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا کہے گا کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کی دوری ہوتی ( تو ) بڑا برا ساتھی ہے ۔
حتى اذا جاءنا قال يليت بيني و بينك بعد المشرقين فبس القرين
Until, when he comes to Us [at Judgement], he says [to his companion], "Oh, I wish there was between me and you the distance between the east and west - how wretched a companion."
Yehan tak kay jabb woh humaray pass aayega kahega kash! Meray aur teray darmiyan mashriq aur maghrib ki doori hoti ( to ) bara bura sathi hai.
یہاں تک کہ جب ایسا شخص ہمارے پاس آئے گا تو ( اپنے شیطان ساتھی سے ) کہے گا کہ : کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا ، کیونکہ تو بہت برا ساتھی تھا ۔
یہاں تک کہ جب ( ف٦۱ ) کافر ہمارے پاس آئے گا اپنے شیطان سے کہے گا ہائے کسی طرح مجھ میں تجھ میں پورب پچھم کا فاصلہ ہوتا تو کیا ہی برا ساتھی ہے ،
آخرکار جب یہ شخص ہمارے ہاں پہنچے گا تو اپنے شیطان سے کہے گا ، کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا بعد ہوتا تو تو بدترین ساتھی نکلا ۔
یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو ( اپنے ساتھی شیطان سے ) کہے گا: اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا پس ( تو ) بہت ہی برا ساتھی تھا