Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَلَنۡ يَّنۡفَعَكُمُ الۡيَوۡمَ اِذْ ظَّلَمۡتُمۡ اَنَّكُمۡ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ‏ ﴿39﴾
اور جب کہ تم ظالم ٹھہر چکے تو تمہیں آج ہرگز تم سب کا عذاب میں شریک ہونا کوئی نفع نہ دے گا ۔
و لن ينفعكم اليوم اذ ظلمتم انكم في العذاب مشتركون
And never will it benefit you that Day, when you have wronged, that you are [all] sharing in the punishment.
Aur jabkay tum zalim thehar chukay to tumhen aaj hergiz tum sabb ka azab mein shareek hona koi nafa na dey ga.
اور آج جب تم ظلم کرچکے ہو تو تمہیں یہ بات ہرگز کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی کہ تم عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہو ۔ ( ١٢ )
اور ہرگز تمہارا اس ( ف٦۲ ) سے بھلا نہ ہوگا آج جبکہ ( ف٦۳ ) تم نے ظلم کیا کہ تم سب عذاب میں شریک ہو ، (
اس وقت ان لوگوں سے کہا جائے گا کہ جب تم ظلم کر چکے تو آج یہ بات تمہارے لیے کچھ بھی نافع نہیں ہے کہ تم اور تمہارے شیاطین عذاب میں مشترک ہیں35 ۔
اور آج کے دن تمہیں ( یہ آرزو کرنا ) سود مند نہیں ہوگا جبکہ تم ( عمر بھر ) ظلم کرتے رہے ، ( آج ) تم سب عذاب میں شریک ہو
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :35 یعنی اس امر میں تمہارے لیے تسلی کا کوئی پہلو نہیں ہے کہ تمہیں غلط راہ پر ڈالنے والے کو سزا مل رہی ہے ، کیونکہ وہی سزا گمراہی قبول کرنے کی پاداش میں تم بھی پا رہے ہو ۔