Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ اَوۡ تَهۡدِى الۡعُمۡىَ وَمَنۡ كَانَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿40﴾
کیا پس تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو راہ دکھا سکتا ہے اور اسے جو کھلی گمراہی میں ہو ۔
افانت تسمع الصم او تهدي العمي و من كان في ضلل مبين
Then will you make the deaf hear, [O Muhammad], or guide the blind or he who is in clear error?
Kiya pus tu behray ko suna sakta hai ya andhay ko raah dikha sakta hai aur ussay jo khulli gumrahee mein ho.
تو پھر ( اے پیغمبر ) کیا تم بہروں کو سناؤ گے ، یا اندھوں کو اور ان لوگوں کو راستے پر لاؤ گے جو کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں؟
تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے ( ف٦٤ ) یا اندھوں کو راہ دکھاؤ گے ( ف٦۵ ) اور انہیں جو کھلی گمراہی میں ہیں ( ف٦٦ )
اب کیا اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم بہروں کو سناؤ گے ؟ یا اندھوں اور صریح گمراہی میں پڑے ہوئے لوگوں کو راہ دکھاؤ گے ؟ 36
پھر کیا آپ بہروں کو سنائیں گے یا اندھوں کو اور اُن لوگوں کو جو کھلی گمراہی میں ہیں راہِ ہدایت دکھائیں گے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :36 مطلب یہ ہے کہ جو سننے کے لیے تیار ہوں اور جنہوں نے حقائق کی طرف سے آنکھیں بند نہ کر لی ہوں ، ان کی طرف توجہ کرو ، اور اندھوں کو دکھانے اور بہروں کو سنانے کی کوشش میں اپنی جان نہ کھپاؤ ، نہ اس غم میں اپنے آپ کو گھلاتے رہو کہ تمہارے یہ بھائی بند کیوں راہ راست پر نہیں آتے اور کیوں اپنے آپ کو خدا کے عذاب کا مستحق بنا رہے ہیں ۔