Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اَلۡاَخِلَّاۤءُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بَعۡضُهُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الۡمُتَّقِيۡنَ ؕ ‏ ﴿67﴾
اس دن ( گہرے ) دوست بھی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے سوائے پرہزگاروں کے ۔
الاخلاء يومىذ بعضهم لبعض عدو الا المتقين
Close friends, that Day, will be enemies to each other, except for the righteous
Uss din ( gehray ) dost bhi aik doosray kay dushman ban jayen gay siwaye perhezgaron kay.
اس دن تمام دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے ، سوائے متقی لوگوں کے ۔
گہرے دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے مگر پرہیزگار ( ف۱۱٤ )
وہ دن جب آئے گا تو متقین کو چھوڑ کر باقی سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں 59 گے ۔ ع
سارے دوست و احباب اُس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے پرہیزگاروں کے ( انہی کی دوستی اور ولایت کام آئے گی )
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :59 دوسرے الفاظ میں صرف وہ دو ہستیاں باقی رہ جائیں گی جو دنیا میں نیکی اور خدا ترسی پر قائم ہیں ۔ دوسرے تمام دوستیاں دشمنی میں تبدیل ہو جائیں گی ، اور آج گمراہی ، ظلم و ستم اور معصیت میں جو لوگ ایک دوسرے کے یار و مدد گار بنے ہوئے ہیں ، کل قیامت کے روز وہی ایک دوسرے پر الزام ڈالنے اور اپنی جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہوں گے ۔ یہ مضمون قرآن مجید میں بار بار جگہ جگہ بیان کیا گیا ہے تاکہ ہر شخص اسی دنیا میں اچھی طرح سوچ لے کہ کن لوگوں کا ساتھ دینا اس کے لیے مفید ہے اور کن کا ساتھ تباہ کن ۔