Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
يٰعِبَادِ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡكُمُ الۡيَوۡمَ وَلَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿68﴾
میرے بندو! آج تم پر کوئی خوف ( و ہراس ) ہے اور نہ تم ( بد دل اور ) غمزدہ ہوگے ۔
يعباد لا خوف عليكم اليوم و لا انتم تحزنون
[To whom Allah will say], "O My servants, no fear will there be concerning you this Day, nor will you grieve,
Meray bando! Aaj to tum per koi khof ( o-hiras ) hai aur na tum ( bad-dil aur ) ghumzadah hogay.
۔ ( جن سے کہا جائے گا کہ ) اے میرے بندو ! آج تم پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے ۔
ان سے فرمایا جائے گا اے میرے بندو آج نہ تم پر خوف نہ تم کو غم ہو ،
اس روز ان لوگوں سے جو ہماری آیات پر ایمان لائے تھے اور مطیع فرمان بن کر رہے تھے کہا جائے گا کہ
۔ ( اُن سے فرمایا جائے گا ) : اے میرے ( مقرّب ) بندو! آج کے دن تم پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی تم غم زدہ ہو گے