Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَهُوَ الَّذِىۡ فِى السَّمَآءِ اِلٰـهٌ وَّفِى الۡاَرۡضِ اِلٰـهٌ‌ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿84﴾
وُہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وہ بڑی حکمت والا اور پورے علم والا ہے ۔
و هو الذي في السماء اله و في الارض اله و هو الحكيم العليم
And it is Allah who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing.
Wohi aasmano mein mabood hai aur zamin mein bhi wohi qabil-e-ibadat hai aur woh bari hikmat wala aur pooray ilm wala hai.
وہی ( اللہ ) ہے جو آسمان میں بھی معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے ۔ اور وہی ہے جو حکمت کا بھی مالک ہے ، علم کا بھی مالک ۔
اور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا ( ف۱۳٤ ) اور وہی حکمت و علم والا ہے ،
وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ، اور وہی حکیم و علیم ہے 65 ۔
اور وہی ذات آسمان میں معبود ہے اور زمین میں ( بھی ) معبود ہے ، اور وہ بڑی حکمت والا بڑے علم والا ہے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :65 یعنی آسمان اور زمین کے خدا الگ الگ نہیں ہیں ، بلکہ ساری کائنات کا ایک ہی خدا ہے ۔ اسی کی حکمت اس پورے نظام کائنات میں کار فرما ہے ، اور وہی تمام حقائق کا علم رکھتا ہے ۔