Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿83﴾
اب آپ انہیں اسی بحث مباحثہ اور کھیل کود میں چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ انہیں اس دن سےسابقہ پڑ جائے جن کا یہ وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔
فذرهم يخوضوا و يلعبوا حتى يلقوا يومهم الذي يوعدون
So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised.
Abb aap enhen issi behas mubahisay aur khel kood mein chor dijiye yahan tak kay enhen uss din say sabiqa parr jaye jinn ka yeh wada diyey jatay hain.
لہذا ( اے پیغمبر ) انہیں اپنے حال پر چھوڑ دو کہ یہ ان باتوں میں ڈوبے رہیں ، اور ہنسی کھیل کرتے رہیں ، یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔
تو تم انہیں چھوڑو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں ( ف۱۳۲ ) یہاں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ ہے ( ف۱۳۳ )
اچھا ، انہیں اپنے باطل خیالات میں غرق اور اپنے کھیل میں منہمک رہنے دو ، یہاں تک کہ یہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے ۔
سو آپ انہیں چھوڑ دیجئے ، بے کار بحثوں میں پڑے رہیں اور لغو کھیل کھیلتے رہیں حتٰی کہ اپنے اس دن کو پا لیں گے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا رہا ہے