Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
سُبۡحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‏ ﴿82﴾
آسمانوں اور زمین اور عرش کا رب جو کچھ یہ بیان کرتے ہیں اس سے ( بہت ) پاک ہے ۔
سبحن رب السموت و الارض رب العرش عما يصفون
Exalted is the Lord of the heavens and the earth, Lord of the Throne, above what they describe.
Aasmano aur zamin aur arsh ka rab jo kuch yeh biyan kertay hain iss say ( boht ) pak hai.
وہ جو آسمانوں اور زمین کا بھی مالک ہے ، عرش کا بھی مالک ، وہ ان ساری باتوں سے پاک ہے جو یہ بنایا کرتے ہیں ۔
پاکی ہے آسمانوں اور زمین کے رب کو ، عرش کے رب کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ( ف۱۳۱ )
پاک ہے آسمانوں اور زمین کا فرماں روا عرش کا مالک ، ان ساری باتوں سے جو یہ لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔
آسمانوں اور زمین کا پروردگار ، عرش کا مالک پاک ہے اُن باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں