Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
فَاصۡفَحۡ عَنۡهُمۡ وَقُلۡ سَلٰمٌ‌ؕ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿89﴾
پس آپ ان سے منہ پھیر لیں اور کہہ دیں ۔ ( اچھا بھائی ) سلام! انہیں عنقریب ( خود ہی ) معلوم ہو جائے گا ۔
فاصفح عنهم و قل سلم فسوف يعلمون
So turn aside from them and say, "Peace." But they are going to know.
Pus aap inn say mun pher len aur keh den. ( acha bhai ) salam! Enehn unqareeb ( khud hi ) maloom hojaye ga.
لہذا ( اے پیغمبر ) تم ان کی پروا نہ کرو ، اور کہہ دو : سلام ۔ ( ٢٤ ) کیونکہ عنقریب انہیں خود سب پتہ چل جائے گا ۔
تو ان سے درگزر کرو ( ف۱٤۲ ) اور فرماؤ بس سلام ہے ( ف۱٤۳ ) کہ آگے جان جائیں گے ( ف۱٤٤ )
اچھا ، اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں 71 ، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔ ع
سو ( میرے محبوب! ) آپ اُن سے چہرہ پھیر لیجئے اور ( یوں ) کہہ دیجئے: ( بس ہمارا ) سلام ، پھر وہ جلد ہی ( اپنا حشر ) معلوم کر لیں گے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :71 یعنی ان کی سخت باتوں اور تضحیک و استہزاء پر نہ ان کے لیے بد دعا کرو اور نہ ان کے جواب میں کوئی سخت بات کہو ، بس سلام کر کے ان سے الگ ہو جاؤ ۔