Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
وَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ‏ ﴿4﴾
اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
و في خلقكم و ما يبث من دابة ايت لقوم يوقنون
And in the creation of yourselves and what He disperses of moving creatures are signs for people who are certain [in faith].
Aur khud tumhari pedaeesh mein aur inn janwaron ki pedaeesh mein jinehn woh phelata hai yaqeen rakhney wali qom kay liye boht si nishaniyan hain.
اور خود تمہاری پیدائش میں ، اور ان جانوروں میں جو اس نے ( زمین میں ) پھیلا رکھے ہیں ، ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو یقین کریں ۔
اور تمہاری پیدائش میں ( ف۳ ) اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لیے ،
اور تمہاری اپنی پیدائش میں ، اور ان حیوانات میں جن کو اللہ ( زمین میں ) پھیلا رہا ہے ، بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں3 ۔
اور تمہاری ( اپنی ) پیدائش میں اور اُن جانوروں میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے ، یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :3 یعنی جو لوگ انکار کا فیصلہ کر چکے ہیں ، یا جنہوں نے شک ہی کی بھول بھلیوں میں بھٹکنا اپنے لیے پسند کرلیا ہے ان کا معاملہ تو دوسرا ہے ، مگر جن لوگوں کے دل کے دروازے یقین کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں وہ جب اپنی پیدائش پر ، اور اپنے وجود کی ساخت پر ، اور زمین میں پھیلے ہوئے انواع و اقسام کے حیوانات پر غور کی نگاہ ڈالیں گے تو انہیں بے شمار علامات ایسی نظر آئیں گی جنہیں دیکھ کر یہ شبہ کرنے کی ادنیٰ سی گنجائش بھی نہ رہے گی کہ شاید یہ سب کچھ کسی خدا کے بغیر بن گیا ہو ، یا شاید اس کے بنانے میں ایک سے زیادہ خداؤں کا دخل ہو ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد اول ، النحل ، حواشی ۷ تا ۹ ، جلد سوم ، الحج ، حواشی ۵ تا ۹ ، المومنون ، حواشی ۱۲ ۔ ۱۳ ، الفرقان ، حاشیہ ٦۹ ، الشعراء ، حواشی ۵۷ ، ۵۸ ، النمل ، حاشیہ ۸۰ ، الروم ، حواشی ۲۵ تا ۳۲ ، ۷۹ ۔ جلد چہارم ، السجدہ ، حواشی 14 تا 18 ۔ یٰس ، آیات 71 تا 73 ۔ الزمر ، آیت 6 ۔ المومن ، حواشی97 ۔ 98 ۔ 110 ) ۔