Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
اِنَّهُمۡ لَنۡ يُّغۡنُوۡا عَنۡكَ مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔـا‌ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ ۚ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿19﴾
۔ ( یاد رکھیں ) کہ یہ لوگ ہرگز اللہ کے سامنے آپ کے کچھ کام نہیں آسکتے ( سمجھ لیں کہ ) ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہوتے ہیں اور پرہیزگاروں کا کارساز اللہ تعالٰی ہے ۔
انهم لن يغنوا عنك من الله شيا و ان الظلمين بعضهم اولياء بعض و الله ولي المتقين
Indeed, they will never avail you against Allah at all. And indeed, the wrongdoers are allies of one another; but Allah is the protector of the righteous.
( Yad rakhen ) kay yeh log hergiz Allah kay samney aap kay kuch kaam nahi aasaktay. ( Samjh len kay ) zalim log aapas mein aik doosray kay rafiq hotay hain aur perhezgaron ka kaar saaz Allah Taalaa hai.
وہ اللہ کے مقابلے میں تمہارے ذرا بھی کام نہیں آسکتے ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں ، اور اللہ متقی لوگوں کا دوست ہے ۔
بیشک وہ اللہ کے مقابل تمہیں کچھ کام نہ دیں گے ، اور بیشک ظالم ایک دوسرے کے دوست ہیں ( ف۳۱ ) اور ڈر والوں کا دوست اللہ ( ف۳۲ ) (
اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کچھ بھی کام نہیں آ سکتے 24 ۔ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ، اور متقیوں کا ساتھی اللہ ہے ۔
بیشک یہ لوگ اللہ کی جانب سے ( اسلام کی راہ میں پیش آمدہ مشکلات کے وقت میں وعدوں کے باوجود ) ہرگز آپ کے کام نہیں آئیں گے ، اور بیشک ظالم لوگ ( دنیا میں ) ایک دوسرے کے ہی دوست اور مددگار ہوا کرتے ہیں ، اور اللہ پرہیزگاروں کا دوست اور مددگار ہے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :24 یعنی اگر تم انہیں راضی کرنے کے لیے اللہ کے دین میں کسی قسم کا رد و بدل کرو گے تو اللہ کے مواخذہ سے وہ تمہیں نہ بچا سکیں گے ۔