Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
وَتَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِيَةً‌ كُلُّ اُمَّةٍ تُدۡعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿28﴾
اور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی ہر گروہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تمہیں اپنے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔
و ترى كل امة جاثية كل امة تدعى الى كتبها اليوم تجزون ما كنتم تعملون
And you will see every nation kneeling [from fear]. Every nation will be called to its record [and told], "Today you will be recompensed for what you used to do.
Aur aap dekhen gay kay her ummat ghutnon kay bal giri hui hogi. Her giroh apnay naam-e-aemaal ki taraf bulaya jayega aaj tumhen apnay kiyey ka badla diya jayega.
اور تم ہر گروہ کو دیکھو گے کہ وہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا ہے ۔ ( ٩ ) ہر گروہ اس کے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا ، ( اور کہا جائے گا کہ ) آج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے ۔
اور تم ہر گرو ه ( ف۵٦ ) کو دیکھو گے زانو کے بل گرے ہوئے ہر گروہ اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلایا جائے گا ( ف۵۷ ) آج تمہیں تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا ،
اس وقت تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا دیکھو گے ۔ 41 ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامۂ اعمال دیکھے ۔ ان سے کہا جائے گا: آج تم لوگوں کو ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے ۔
اور آپ دیکھیں گے ( کفّار و منکرین کا ) ہر گروہ گھٹنوں کے بل گِرا ہوا بیٹھا ہو گا ، ہر فرقے کو اس ( کے اعمال ) کی کتاب کی طرف بلایا جائے گا ، آج تمہیں اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :41 یعنی وہاں میدان حشر کا ایسا ہَول اور عدالت الہٰی کا ایسا رعب طاری ہو گا کہ بڑے بڑے ہیکڑ لوگوں کی اکڑ بھی ختم ہو جائے گی اور عاجزی کے ساتھ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوں گے ۔