Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
هٰذَا كِتٰبُنَا يَنۡطِقُ عَلَيۡكُمۡ بِالۡحَقِّ‌ؕ اِنَّا كُنَّا نَسۡتَنۡسِخُ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿29﴾
یہ ہے ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے ۔
هذا كتبنا ينطق عليكم بالحق انا كنا نستنسخ ما كنتم تعملون
This, Our record, speaks about you in truth. Indeed, We were having transcribed whatever you used to do."
Yeh hai humari kitab jo tumharay baray mein sach sach bol rahi hai hum tumharay aemaal likhwatay jatay thay.
یہ ہمارا ( لکھوایا ہوا ) دفتر ہے جو تمہارے بارے میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے ۔ تم جو کچھ کرتے تھے ، ہم اس سب کو لکھوا لیا کرتے تھے ۔
ہمارا یہ نوشتہ تم پر حق بولتا ہے ، ہم لکھتے رہے تھے ( ف۵۸ ) جو تم نے کیا ،
یہ ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے ، جو کچھ بھی تم کرتے تھے اسے ہم لکھواتے جا رہے تھے 42 ۔
یہ ہمارا نوشتہ ہے جو تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کرے گا ، بیشک ہم وہ سب کچھ لکھوا ( کر محفوظ کر ) لیا کرتے تھے جو تم کرتے تھے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :42 لکھوانے کی صرف یہی ایک ممکن صورت نہیں ہے کہ کاغذ پر قلم سے لکھوایا جائے ۔ انسانی اقوال و افعال کو ثبت کرنے اور دوبارہ ان کو بعینہ اسکی شکل میں پیش کر دینے کی متعدد دوسری صورتیں اسی دنیا میں خود انسان دریافت کر چکا ہے ، اور ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ آگے اس کے اور کیا امکانات پوشیدہ ہیں جو کبھی انسان ہی کی گرفت میں آ جائیں گے ۔ اب یہ کون جان سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کس کس طرح انسان کی ایک ایک بات ، اور اس کی حرکات و سکنات میں سے ایک ایک چیز ، اور اس کی نیتوں اور ارادوں اور خواہشات اور خیالات میں سے ہر مخفی سے مخفی شے کو ثبت کرا رہا ہے ، اور کس طرح وہ ہر آدمی ، ہر گروہ اور ہر قوم کا پورا کارنامہ حیات بےکم و کاست اس کے سامنے لا رکھے گا ۔