Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَفَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿31﴾
لیکن جن لوگوں نے کفر کیا تو ( میں ان سے کہوں گا ) کیا میری آیتیں تمہیں سنائی نہیں جاتی ؟ تھیں پھر بھی تم تکبر کرتے رہے اور تم تھے ہی گناہ گار لوگ ۔
و اما الذين كفروا افلم تكن ايتي تتلى عليكم فاستكبرتم و كنتم قوما مجرمين
But as for those who disbelieved, [it will be said], "Were not Our verses recited to you, but you were arrogant and became a people of criminals?
Lekin jinn logon ney kufur kiya to ( mein unn say kahon ga ) kiya meri aayaten tumhen sunaee nahi jati thin? Phir bhi tum takabbur kertay rahey aur tum thay hi gunehgar log.
رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر اپنا لیا تھا ، ( ان سے کہا جائے گا کہ ) بھلا کیا تمہارے سامنے میری آیتیں نہیں پڑھی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم نے تکبر سے کام لیا ، اور مجرم بنے رہے ۔
اور جو کافر ہوئے ان سے فرمایا جائے گا ، کیا نہ تھا کہ میری آیتیں تم پر پڑھی جاتی تھیں تو تم تکبر کرتے تھے ( ف٦۰ ) اور تم مجرم لوگ تھے ،
اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا ان سے کہا جائے گا کیا میری آیات تم کو نہیں سنائی جاتی تھیں؟ مگر تم نے تکبر کیا 43 اور مجرم بن کر رہے ۔
اور جن لوگوں نے کُفر کیا ( اُن سے کہا جائے گا: ) کیا میری آیتیں تم پر پڑھ پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں ، پس تم نے تکبّر کیا اور تم مُجرم لوگ تھے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :43 یعنی اپنے گھمنڈ میں تم نے یہ سمجھا کہ اللہ کی آیات کو مان کر مطیع فرمان بن جانا تمہاری شان سے فروتر ہے ، اور تمہارا مقام بندگی کے مقام سے بہت اونچا ہے ۔