Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَـنَا لِتَاۡفِكَنَا عَنۡ اٰلِهَـتِنَا‌ ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏ ﴿22﴾
قوم نے جواب دیا کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں اپنے معبودوں ( کی پرستش ) سے باز رکھیں ؟ پس اگر آپ سچے ہیں تو جس عذاب کا آپ وعدہ کرتے ہیں اسے ہم پر لا ڈالیں ۔
قالوا اجتنا لتافكنا عن الهتنا فاتنا بما تعدنا ان كنت من الصدقين
They said, "Have you come to delude us away from our gods? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."
Qom ney jawab diya kiya aap humaray pass iss liye aaye hain kay humen apnay maboodon ( ki parastish ) say baaz rakhen? Pus agar aap sachay hain to jiss azab ka aap wada kertay hain ussay hum per la dalen.
انہوں نے کہا : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمارے خداؤں سے ہمیں برگشتہ کرو؟ اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہم پر وہ ( عذاب ) جس کی دھمکی دے رہے ہو ۔
بولے کیا تم اس لیے آئے کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے پھیر دو ، تو ہم پر لاؤ ( ف۵۹ ) جس کا ہمیں وعدہ دیتے ہو اگر تم سچے ہو ، ( ف٦۰ )
انہوں نے کہا کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کردے ؟ اچھا تو لے آ اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے ۔
وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دیں ، پس وہ ( عذاب ) لے آئیں جس سے ہمیں ڈرا رہے ہیں اگر آپ سچوں میں سے ہیں