Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
قَالَ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ۖ وَاُبَلِّغُكُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖ وَلٰـكِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ قَوۡمًا تَجۡهَلُوۡنَ‏ ﴿23﴾
۔ ( حضرت ہود نے ) کہا ( اس کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو ۔
قال انما العلم عند الله و ابلغكم ما ارسلت به و لكني ارىكم قوما تجهلون
He said, "Knowledge [of its time] is only with Allah , and I convey to you that with which I was sent; but I see you [to be] a people behaving ignorantly."
( hazrat Hood ney ) kaha ( iss ka ) ilm to Allah hi kay pass hai mein to jo paygham dey ker bheja gaya tha woh tumhen phoncha raha hun lekin mein dekhta hun kay tum log nadani ker rahey ho.
انہوں نے فرمایا : ٹھیک ٹھیک علم تو اللہ کے پاس ہے ( کہ وہ عذاب کب آئے گا؟ ) مجھے جو پیغام دے کر بھیجا گیا ہے میں تو تمہیں وہی پیغام پہنچا رہا ہوں ، البتہ میں یہ ضرور دیکھ رہا ہوں کہ تم ایسے لوگ ہو جو نادانی کی باتیں کر رہے ہو ۔
اس نے فرمایا ( ف٦۱ ) اس کی خبر تو اللہ ہی کے پاس ہے ( ف٦۲ ) میں تو تمہیں اپنے رب کے پیام پہنچاتا ہوں ہاں میری دانست میں تم نرے جاہل لوگ ہو ( ف٦۳ )
اس نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ کو ہے 26 ، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے ۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو 27 ۔
انہوں نے کہا کہ ( اس عذاب کے وقت کا ) علم تو اﷲ ہی کے پاس ہے اور میں تمہیں وہی احکام پہنچا رہا ہوں جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جاہل لوگ ہو
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :26 یعنی یہ بات اللہ ہی جانتا ہے کہ تم پر عذاب کب آئے گا ۔ اس کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے کہ تم پر کب عذاب نازل کیا جائے اور کب تک تمہیں مہلت دی جائے ۔ سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :27 یعنی تم اپنی نادانی سے میری اس تنبیہ کو مذاق سمجھ رہے ہو اور کھیل کے طور پر عذاب کا مطالبہ کئے جاتے ہو ۔ تمہیں اندازہ نہیں ہے کہ خدا کا عذاب کیا چیز ہوتا ہے اور تمہاری حرکات کی وجہ سے وہ کس قدر تمہارے قریب آ چکا ہے ۔