Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
وَمَنۡ لَّا يُجِبۡ دَاعِىَ اللّٰهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهٗ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءُ ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿32﴾
اور جو شخص اللہ کے بلانے والے کا کہا نہ مانے گا پس وہ زمین میں کہیں ( بھاگ کر اللہ کو ) عاجز نہیں کر سکتا اور نہ اللہ کے سوا اور کوئی اس کے مددگار ہوں گے یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں ۔
و من لا يجب داعي الله فليس بمعجز في الارض و ليس له من دونه اولياء اولىك في ضلل مبين
But he who does not respond to the Caller of Allah will not cause failure [to Him] upon earth, and he will not have besides Him any protectors. Those are in manifest error."
Aur jo shaks Allah kay bulanay walay ka kaha na manay ga pus woh zamin mein kahin ( bhag ker Allah ko ) aajiz nahi ker sakta na Allah kay siwa aur koi uss kay madadgar hongay yeh log khulli gumrahee mein hain.
اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے تو وہ ساری زمین میں کہیں بھی جاکر اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا ، اور اللہ کے سوا اس کو کسی قسم کے رکھوالے بھی نہیں ملیں گے ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔
اور جو اللہ کے منادی کی بات نہ مانے وہ زمین میں قابو سے نکل کر جانے والا نہیں ( ف۸۳ ) اور اللہ کے سامنے اس کا کوئی مددگار نہیں ( ف۸٤ ) وہ ( ف۸۵ ) کھلی گمراہی میں ہیں ،
اور جو36 کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے ، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔
اور جو شخص اﷲ کی طرف بلانے والے ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی بات قبول نہیں کرے گا تو وہ زمین میں ( بھاگ کر اﷲ کو ) عاجز نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اس کے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار ہوں گے ۔ یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :36 ہو سکتا ہے کہ یہ فقرہ بھی جنوں ہی کے قول کا حصہ ہو ، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ان کے قول پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اضافہ ہو ۔ فحوائے کلام سے دوسری بات زیادہ قریب قیاس محسوس ہوتی ہے ۔