Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَلَيۡسَ هٰذَا بِالۡحَقِّ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا‌ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏ ﴿34﴾
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جس دن جہنم کے سامنے لائے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی ( حق ہے ) ( اللہ ) فرمائے گا اب اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔
و يوم يعرض الذين كفروا على النار اليس هذا بالحق قالوا بلى و ربنا قال فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون
And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will say, "Then taste the punishment because you used to disbelieve."
Woh log jinhon ney kufur kiya jiss din jahannum kay samney layen jayen gay ( aur unn say kaha jayega kay ) kiya yeh haq nahi hai? To jawab dein gay haan qasam hai humaray rab ki ( haq hai ) ( Allah ) farmaye ga abb apnay kufur kay badlay azab ka maza chakho.
اور جس دن کافروں کو آگ کے سامنے پیش کیا جائے گا ، اس دن ( ان سے پوچھا جائے گا ) کہ کیا یہ ( دوزخ ) سچ نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے کہ : ہمارے رب کی قسم ! یہ واقعی سچ ہے ۔ اللہ ارشاد فرمائے گا کہ : پھر چکھو مزہ عذاب کا ، اس کفر کے بدلے میں جو تم نے اختیار کر رکھا تھا ۔
اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے ، ان سے فرمایا جائے گا کیا یہ حق نہیں کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم ، فرمایا جائے گا تو عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا ( ف۸۷ )
جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے ، اس وقت ان سے پوچھا جائے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ، ہمارے رب کی قسم ( یہ واقعی حق ہے ) ۔ اللہ فرمائے گا ، اچھا تو اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے ۔
اور جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آتشِ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ( تو ان سے کہا جائے گا: ) کیا یہ ( عذاب ) برحق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم ( برحق ہے ) ، ارشاد ہوگا: پھر عذاب کا مزہ چکھو جس کا تم انکار کیا کرتے تھے