Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
هُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿163﴾
اللہ تعالٰی کے پاس ان کے الگ الگ درجے ہیں اور ان کے تمام اعمال کو اللہ بخوبی دیکھ رہا ہے ۔
هم درجت عند الله و الله بصير بما يعملون
They are [varying] degrees in the sight of Allah , and Allah is Seeing of whatever they do.
Allah Taalaa kay pass inn kay alag alag darjay hain aur inn kay tamam aemaal ko Allah bakhoobi dekh raha hai.
اللہ کے نزدیک ان لوگوں کے درجات مختلف ہیں ، اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اللہ اس کو خوب دیکھتا ہے ۔
وہ اللہ کے یہاں درجہ درجہ ہیں ( ف۳۱۰ ) اور اللہ ان کے کام دیکھتا ہے ،
اللہ کے نزدیک دونوں قسم کے آدمیوں میں بدرجہا فرق ہے اور اللہ سب کے اعمال پر نظر رکھتا ہے ۔
اللہ کے حضور ان کے مختلف درجات ہیں ، اور اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھتا ہے