Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَ اللّٰهِ كَمَنۡۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاۡوٰٮهُ جَهَنَّمُ‌ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏ ﴿162﴾
کیا پس وہ شخص جو اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے درپے ہے ,اس شخص جیسا ہے جو اللہ تعالٰی کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے؟ اور جس کی جگہ جہنّم ہے جو بدترین جگہ ہے ۔
افمن اتبع رضوان الله كمن باء بسخط من الله و ماوىه جهنم و بس المصير
So is one who pursues the pleasure of Allah like one who brings upon himself the anger of Allah and whose refuge is Hell? And wretched is the destination.
Kiya pus woh shaks jo Allah Taalaa ki khushnoodi kay dar pay hain uss shaks jaisa hai jo Allah Taalaa ki narazgi ley ker lot’ta hai? Aur jiss ki jagah jahannum hai jo bad tareen jagah hai.
بھلا جو شخص اللہ کی خوشنودی کا تابع ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف سے ناراضی لے کر لوٹا ہو ، اور جس کا ٹھکانا جہنم ہو؟ اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔
تو کیا جو اللہ کی مرضی پر چلا ( ف۳۰۸ ) وہ اس جیسا ہوگا جس نے اللہ کا غضب اوڑھا ( ف۳۰۹ ) اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور کیا بری جگہ پلٹنے کی ،
بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضا پر چلنے والا ہو وہ اس شخص کے سے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گِھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانا جہنم ہو جو بدترین ٹھکانہ ہے
بھلا وہ شخص جو اللہ کی مرضی کے تابع ہو گیا اس شخص کی طرح کیسے ہو سکتا ہے جو اللہ کے غضب کا سزاوار ہوا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے