Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
اِنَّ الَّذِيۡنَ ارۡتَدُّوۡا عَلٰٓى اَدۡبَارِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡهُدَى‌ۙ الشَّيۡطٰنُ سَوَّلَ لَهُمۡ ؕ وَاَمۡلٰى لَهُمۡ‏ ﴿25﴾
جو لوگ اپنی پیٹھ کے بل الٹے پھر گئے اس کے بعد کہ ان کے لئے ہدایت واضح ہو چکی یقیناً شیطان نے ان کے لئے ( ان کے فعل کو ) مزین کر دیا ہے اور انہیں ڈھیل دے رکھی ہے ۔
ان الذين ارتدوا على ادبارهم من بعد ما تبين لهم الهدى الشيطن سول لهم و املى لهم
Indeed, those who reverted back [to disbelief] after guidance had become clear to them - Satan enticed them and prolonged hope for them.
Jo log apni peeth kay bal ultay phir gaye iss kay baad kay unn kay liye hidayat wazeh ho chuki yaqeenan shetan ney unn kay liye ( unkay fail ko ) muzayyen ker diya hai aur unhen dheel day rakhi hai.
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ حق بات سے پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہیں ، باوجودیکہ ہدایت ان کے سامنے خوب واضح ہوچکی تھی ، انہیں شیطان نے پٹی پڑھائی ہے اور انہیں دور دراز کی امیدیں دلائی ہیں ۔
بیشک وہ جو اپنے پیچھے پلٹ گئے ( ف٦۵ ) بعد اس کے کہ ہدایت ان پر کھل چکی تھی ( ف٦٦ ) شیطان نے انہیں فریب دیا ( ف٦۷ ) اور انہیں دنیا میں مدتوں رہنے کی امید دلائی ( ف٦۸ )
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہدایت واضح ہو جانے کے بعد اس سے پھر گئے ان کے لیے شیطان نے اس روش کو سہل بنا دیا ہے اور جھوٹی توقعات کا سلسلہ ان کے لیے دراز کر رکھا ہے ۔
بیشک جو لوگ پیٹھ پھیر کر پیچھے ( کفر کی طرف ) لوٹ گئے اس کے بعد کہ ان پر ہدایت واضح ہو چکی تھی شیطان نے انہیں ( کفر کی طرف واپس پلٹنا دھوکہ دہی سے ) اچھا کر کے دکھایا ، اور انہیں ( دنیا میں ) طویل زندگی کی امید دلائی