Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لِلَّذِيۡنَ كَرِهُوۡا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِيۡعُكُمۡ فِىۡ بَعۡضِ الۡاَمۡرِۖۚ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِسۡرَارَهُمۡ‏ ﴿26﴾
یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا یہ کہا کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں میں تمہارا کہا مانیں گے ، اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے ۔
ذلك بانهم قالوا للذين كرهوا ما نزل الله سنطيعكم في بعض الامر و الله يعلم اسرارهم
That is because they said to those who disliked what Allah sent down, "We will obey you in part of the matter." And Allah knows what they conceal.
Yeh iss liye kay unhon ney inn logon say jinhon ney Allah ki nazil kerdah wahee ko bura samjha yeh kaha kay hum bhi unqareeb baaz kamon mein tumhara kaha manen gay aur Allah unki posheedah batein khoob janta hai.
یہ سب اس لیے ہوا کہ جو لوگ اللہ کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرتے ہیں ، ان ( منافقوں ) نے ان سے یہ کہا ہے کہ : بعض معاملات میں ہم تمہاری بات مانیں گے ۔ اور اللہ ان کی خفیہ باتوں کو خوب جانتا ہے ۔
یہ اس لیے کہ انہوں نے ( ف٦۹ ) کہا ان لوگوں سے ( ف۷۰ ) جنہیں اللہ کا اتارا ہوا ( ف۷۱ ) ناگوار ہے ایک کام میں ہم تمہاری مانیں گے ( ف۷۲ ) اور اللہ ان کی چھپی ہوئی جانتا ہے ،
اسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے36 ۔ اللہ ان کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے ۔
یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اﷲ کی نازل کردہ کتاب کو ناپسند کرتے تھے کہ ہم بعض امور میں تمہاری پیروی کریں گے ، اور اﷲ ان کے خفیہ مشورہ کرنے کو خوب جانتا ہے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :36 یعنی ایمان کا اقرار کرنے اور مسلمانوں کے گروہ میں شامل ہو جانے کے باوجود وہ اندر ہی اندر دشمنان اسلام سے ساز باز کرتے رہے اور ان سے وعدے کرتے رہے کہ بعض معاملات میں ہم تمہارا ساتھ دیں گے ۔