Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
فَكَيۡفَ اِذَا تَوَفَّتۡهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَضۡرِبُوۡنَ وُجُوۡهَهُمۡ وَاَدۡبَارَهُمۡ‏ ﴿27﴾
پس ان کی کیسی ( درگت ) ہوگی جبکہ فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی سرینوں پر ماریں گے ۔
فكيف اذا توفتهم الملىكة يضربون وجوههم و ادبارهم
Then how [will it be] when the angels take them in death, striking their faces and their backs?
Pus unki kaisi ( durgat ) hogi jabkay farishtay unki rooh qabaz kertay huye unkay chehron aur unki sareeno per maaren gay.
پھر اس وقت ان کا کیا حال بنے گا جب فرشتے ان کی روح اس طرح قبض کریں گے کہ ان کے چہروں پر اور پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے؟
تو کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی روح قبض کریں گے ان کے منہ اور ان کی پیٹھیں مارتے ہوئے ( ف۷۳ )
پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور ان کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے 37؟
پھر ( اس وقت ان کا حشر ) کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی جان ( اس حال میں ) نکالیں گے کہ ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہوں گے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :37 یعنی دنیا میں تو یہ طرز عمل انہوں نے اس لیے اختیار کر لیا کہ اپنے مفادات کی حفاظت کرتے رہیں اور کفر و اسلام کی جنگ کے خطرات سے اپنے آپ کو بچائے رکھیں ، لیکن مرنے کے بعد یہ خدا کی گرفت سے بچ کر کہاں جائیں گے؟ اس وقت تو ان کی کوئی تدبیر فرشتوں کی مار سے ان کو نہ بچا سکے گی ۔ یہ آیت بھی ان آیات میں سے ہے جو عذاب برزخ ( یعنی عذاب قبر ) کی تصریح کرتے ہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ موت کے وقت ہی کفار و منافقین پر عذاب شروع ہو جاتا ہے ، اور یہ عذاب اس سزا سے مختلف چیز ہے جو قیامت میں ان کے مقدمے کا فیصلہ ہونے کے بعد ان کو دی جائے گی ۔ مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو النساء ، آیت 97 ۔ الانعام ، 93 ۔ 94 ۔ الانفال ، 50 ۔ النحل ، 28 ۔ 32 ۔ المومنون ، 99 ۔ 100 ۔ یٰس ، 26 ۔ 27 ( مع حاشیہ 22 ، 23 ) المومن ، 46 ( مع حاشیہ ۔ 63 ) ۔