Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوۡا مَاۤ اَسۡخَطَ اللّٰهَ وَكَرِهُوۡا رِضۡوَانَهٗ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ‏ ﴿28﴾
یہ اس بنا پر کہ یہ وہ راہ چلے جس سے انہوں نے اللہ کو ناراض کر دیا اور انہوں نے اس کی رضامندی کو برا جانا ، تو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے ۔
ذلك بانهم اتبعوا ما اسخط الله و كرهوا رضوانه فاحبط اعمالهم
That is because they followed what angered Allah and disliked [what earns] His pleasure, so He rendered worthless their deeds.
Yeh iss bina per kay yeh woh raah chalay jiss say unhon ney Allah ko naraz kerdiya aur unhon ney uss ki raza mandi ko bura jana to Allah ney unkay aemaal ikarat ker diye.
یہ سب اس لیے کہ یہ اس طریقے پر چلے جس نے اللہ کو ناراض کیا ، اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کو خود انہوں نے ناپسند کیا ، اس لیے اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیے ۔
یہ اس لیے کہ وہ ایسی بات کے تابع ہوئے جس میں اللہ کی ناراضی ہے ( ف۷٤ ) اور اس کی خوشی ( ف۷۵ ) انہیں گوارا نہ ہوئی تو اس نے ان کے اعمال اَکارت کردیے ،
یہ اسی لیے تو ہوگا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے ۔ اور اس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا ۔ اسی بنا پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیے38 ۔
یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اُس ( رَوِش ) کی پیروی کی جو اﷲ کو ناراض کرتی ہے اور انہوں نے اس کی رضا کو ناپسند کیا تو اس نے ان کے ( جملہ ) اعمال اکارت کر دیئے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :38 اعمال سے مراد وہ تمام اعمال ہیں جو مسلمان بن کر وہ انجام دیتے رہے ۔ ان کی نمازیں ، ان کے روزے ، ان کی زکوٰۃ ، غرض وہ تمام عبادتیں اور وہ ساری نیکیاں جو اپنی ظاہری شکل کے اعتبار سے اعمال خیر میں شمار ہوتی تھیں اس بنا پر ضائع ہو گئیں کہ انہوں نے مسلمان ہوتے ہوئے بھی اللہ اور اس کے دین اور ملت اسلامیہ کے ساتھ اخلاص و وفاداری کا رویہ اختیار نہ کیا ، بلکہ محض اپنے دنیوی مفاد کے لیے دشمنان دین کے ساتھ ساز باز کرتے رہے اور اللہ کی راہ میں جہاد کا موقع آتے ہی اپنے آپ کو خطرات سے بچانے کی فکر میں لگ گئے ۔ یہ آیات اس معاملہ میں بالکل ناطق ہیں کہ کفر و اسلام کی جنگ میں جس شخص کی ہمدردیاں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ نہ ہوں ، یا کفر اور کفار کے ساتھ ہوں ، اس کا ایمان ہی سرے سے معتبر نہیں ہے کجا کہ اس کا کوئی عمل خدا کے ہاں مقبول ہو ۔