Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
وَلَوۡ نَشَآءُ لَاَرَيۡنٰكَهُمۡ فَلَعَرَفۡتَهُمۡ بِسِيۡمٰهُمۡ‌ؕ وَلَتَعۡرِفَنَّهُمۡ فِىۡ لَحۡنِ الۡقَوۡلِ‌ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اَعۡمَالَكُمۡ‏ ﴿30﴾
اور اگر ہم چاہتے تو ان سب کو تجھے دکھا دیتے پس تو انہیں ان کے چہرےسے ہی پہچان لیتا اور یقیناً تو انہیں ان کی بات کے ڈھب سے پہچان لے گا ۔ تمہارے سب کام اللہ کو معلوم ہیں ۔
و لو نشاء لارينكهم فلعرفتهم بسيمىهم و لتعرفنهم في لحن القول و الله يعلم اعمالكم
And if We willed, We could show them to you, and you would know them by their mark; but you will surely know them by the tone of [their] speech. And Allah knows your deeds.
Aur agar hum chahtay to unn sabb ko tujhay dikha detay pus tu unhen unn kay chehron say hi pehchan leta aur yaqeenan tu unhen unki baat kay dhab say pehchan leyga tumharay sabb kaam Allah ko maloom hain.
اور ( مسلمانو ) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھا دیں کہ تم ان کی علامت سے انہیں پہچان جاؤ ، اور ( اب بھی ) تم انہیں بات کرنے کے ڈھپ سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے ، اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے ۔
اور اگر ہم چاہیں تو تمہیں ان کو دکھا دیں کہ تم ان کی صورت سے پہچان لو ( ف۷۸ ) اور ضرور تم انہیں بات کے اسلوب میں پہچان لو گے ( ف۷۹ ) اور اللہ تمہارے عمل جانتا ہے ( ف۸۰ )
ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور ان کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو ۔ مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لو گے ۔ اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے ۔
اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو بلاشبہ وہ ( منافق ) لوگ ( اس طرح ) دکھا دیں کہ آپ انہیں ان کے چہروں کی علامت سے ہی پہچان لیں ، اور ( اسی طرح ) یقیناً آپ ان کے اندازِ کلام سے بھی انہیں پہچان لیں گے ، اور اﷲ تمہارے سب اعمال کو ( خوب ) جانتا ہے