Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتّٰى نَعۡلَمَ الۡمُجٰهِدِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ ۙ وَنَبۡلُوَا۟ اَخۡبَارَكُمۡ‏ ﴿31﴾
یقیناً ہم تمہارا امتحان کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ظاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کرلیں ۔
و لنبلونكم حتى نعلم المجهدين منكم و الصبرين و نبلوا اخباركم
And We will surely test you until We make evident those who strive among you [for the cause of Allah ] and the patient, and We will test your affairs.
Yaqeenan hum tumhara imtehan keren gay takay tum mein say jihad kernay walon aur sabar kerney walon ko zahir kerden aur hum tumhari halaton ki bhi jaanch kerlen.
اور ہم ضرور تمہیں آزمائش میں ڈالیں گے ، تاکہ ہم یہ دیکھ لیں کہ تم میں سے کون ہیں جو مجاہد اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ، اور تاکہ تمہارے حالات کی جانچ پڑتال کرلیں ۔
اور ضرور ہم تمہیں جانچیں گے ( ف۸۱ ) یہاں تک کہ دیکھ لیں ( ف۸۲ ) تمہارے جہاد کرنے والوں اور صابروں کو اور تمہاری خبریں آزمالیں ( ف۸۳ )
ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں ۔
اور ہم ضرور تمہاری آزمائش کریں گے یہاں تک کہ تم میں سے ( ثابت قدمی کے ساتھ ) جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ( بھی ) ظاہر کر دیں اور تمہاری ( منافقانہ بزدلی کی مخفی ) خبریں ( بھی ) ظاہر کر دیں