Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَلَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَـكُمۡ‏ ﴿33﴾
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کا کہا مانو اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو ۔
يايها الذين امنوا اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و لا تبطلوا اعمالكم
O you who have believed, obey Allah and obey the Messenger and do not invalidate your deeds.
Aey eman walon! Allah ki ita’at kero aur rasool ka kaha mano aur apnay aemaal ko ghaarat na kero.
اے ایمان والو ! اللہ کی اطاعت کرو ، اور رسول کی اطاعت کرو ، اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو ۔
اے ایمان والو اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو ( ف۸٦ ) اور اپنے عمل باطل نہ کرو ( ف۸۷ )
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کر لو40 ۔
اے ایمان والو! تم اﷲ کی اطاعت کیا کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کیا کرو اور اپنے اعمال برباد مت کرو
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :40 بالفاظ دیگر اعمال کے نافع اور نتیجہ خیز ہونے کا سارا انحصار اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت پر ہے ۔ اطاعت سے منحرف ہو جانے کے بعد کوئی عمل بھی خیر نہیں رہتا کہ آدمی اس پر کوئی اجر پانے کا مستحق ہو سکے ۔