Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
هٰۤاَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَاۤءِ تُدۡعَوۡنَ لِتُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ‌ۚ فَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يَّبۡخَلُ ‌ ۚ وَمَنۡ يَّبۡخَلۡ فَاِنَّمَا يَبۡخَلُ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ‌ ؕ وَاللّٰهُ الۡغَنِىُّ وَاَنۡـتُمُ الۡفُقَرَآءُ ‌ۚ وَاِنۡ تَتَوَلَّوۡا يَسۡتَـبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ ۙ ثُمَّ لَا يَكُوۡنُوۡۤا اَمۡثَالَـكُم‏ ﴿38﴾
خبردار! تم وہ لوگ ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو تو تم میں سے بعض بخیلی کرنے لگتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وہ تو دراصل اپنی جان سے بخیلی کرتا ہے اللہ تعالٰی غنی ہے اور تم فقیر ( اور محتاج ) ہو اور اگر تم روگردان ہو جاؤ تو وہ تمہارے بدلے تمہارے سوا اور لوگوں کو لائے گا جو پھر تم جیسے نہ ہونگے ۔
هانتم هؤلاء تدعون لتنفقوا في سبيل الله فمنكم من يبخل و من يبخل فانما يبخل عن نفسه و الله الغني و انتم الفقراء و ان تتولوا يستبدل قوما غيركم ثم لا يكونوا امثالكم
Here you are - those invited to spend in the cause of Allah - but among you are those who withhold [out of greed]. And whoever withholds only withholds [benefit] from himself; and Allah is the Free of need, while you are the needy. And if you turn away, He will replace you with another people; then they will not be the likes of you.
Khabardar! Tum woh log ho kay Allah ki raah mein kharch kernay kay liye bulaye jatay ho to tum mein say baaz bakheeli kerney lagtay hain aur jo bukhul kerta hai woh to dar-asal apni jaan say bakheeli kerta hai. Allah Taalaa ghani hai aur tum faqeer ( aur mohtaj ) ho aur agar tum roogardaan hojao to woh tumharay badlay tumharay siwa aur logon ko laye ga jo phir tum jaisay na hongay.
دیکھو ! تم ایسے ہو کہ تمہیں اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل سے کام لیتے ہیں ، اور جو شخص بھی بخل کرتا ہے وہ خود اپنے آپ ہی سے بخل کرتا ہے ۔ ( ١٦ ) اور اللہ بے نیاز ہے ، اور تم ہو جو محتاج ہو ۔ اور اگر تم منہ موڑو گے تو وہ تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کردے گا ، پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے ۔
ہاں ہاں یہ جو تم ہو بلائے جاتے ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو ( ف۹۵ ) تو تم میں کوئی بخل کرتا ہے اور جو بخل کرے ( ف۹٦ ) وہ اپنی ہی جان پر بخل کرتا ہے اور اللہ بےنیاز ہے ( ف۹۷ ) اور تم سب محتاج ( ف۹۸ ) اور اگر تم منہ پھیرو ( ف۹۸ ) تو وہ تمہارے سوا اور لوگ بدل لے گا پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے ( ف۱۰۰ )
دیکھو ، تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو ۔ اس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں ، حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ درحقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے ۔ اللہ تو غنی ہے ، تم ہی اس کے محتاج ہو ۔ اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے ۔
یاد رکھو! تم وہ لوگ ہو جنہیں اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو بُخل کرتے ہیں ، اور جو کوئی بھی بُخل کرتا ہے وہ محض اپنی جان ہی سے بخل کرتا ہے ، اور اﷲ بے نیاز ہے اور تم ( سب ) محتاج ہو ، اور اگر تم ( حکمِ الٰہی سے ) رُوگردانی کرو گے تو وہ تمہاری جگہ بدل کر دوسری قوم کو لے آئے گا پھر وہ تمہارے جیسے نہ ہوں گے