Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
اِنۡ يَّسۡـَٔــلۡكُمُوۡهَا فَيُحۡفِكُمۡ تَبۡخَلُوۡا وَيُخۡرِجۡ اَضۡغَانَكُمۡ‏ ﴿37﴾
اگر وہ تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وہ تمہارے کینے ظاہر کر دے گا ۔
ان يسلكموها فيحفكم تبخلوا و يخرج اضغانكم
If He should ask you for them and press you, you would withhold, and He would expose your unwillingness.
Agar woh tum say tumharay maal mangay aur zor dey ker mangay to tum uss say bakheeli kerney lago gay aur woh tumharay keenay zahir ker dey ga.
اگر وہ تم سے تمہارے مال طلب کرے ، اور تم سے سب کچھ سمیٹ لے تو تم بخل سے کام لو گے ، اور وہ تمہارے دل کی ناراضیوں کو ظاہر کردے گا ۔ ( ١٥ )
اگر انہیں ( ف۹٤ ) تم سے طلب کرے اور زیادہ طلب کرے تم بخل کرو گے اور وہ بخل تمہارے دلوں کے میل ظاہر کردے گا ،
اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گا 44 ۔
اگر وہ تم سے اس مال کو طلب کر لے پھر تمہیں طلب میں تنگی دے تو تمہیں ( دل میں ) تنگی محسوس ہوگی ( اور ) تم بخل کرو گے اور ( اس طرح ) وہ تمہارے ( دنیا پرستی کے باعث باطنی ) زنگ ظاہر کر دے گا
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :44 یعنی اتنی بڑی آزمائش میں وہ تمہیں نہیں ڈالتا جس سے تمہاری کمزوریاں ابھر آئیں ۔