Surah

Information

Surah # 48 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 111 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD).Revealed while returning from Hudaybiyya
وَمَنۡ لَّمۡ يُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَعِيۡرًا‏ ﴿13﴾
اور جو شخص اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے تو ہم نے بھی ایسے کافروں کے لئے دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے ۔
و من لم يؤمن بالله و رسوله فانا اعتدنا للكفرين سعيرا
And whoever has not believed in Allah and His Messenger - then indeed, We have prepared for the disbelievers a Blaze.
Aur jo shaks Allah per aur uss kay rasool per eman na laye to hum ney bhi aisay kafiron kay liye dehakti aag tayyar ker rakhi hai.
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے تو ( وہ یاد رکھے کہ ) ہم نے کافروں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔
اور جو ایمان نہ لائے اللہ اور اس کے رسول پر ( ف۲۷ ) تو بیشک ہم نے کافروں کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے ،
اللہ اور اس کے رسول پر جو لوگ ایمان نہ رکھتے ہوں ایسے کافروں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے25 ۔
اور جو اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان نہ لائے تو ہم نے کافروں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :25 یہاں اللہ تعالی ایسے لوگوں کو صاف الفاظ میں کافر اور ایمان سےخالی قرار دیتا ہے جو اللہ اور اس کے دین کے معاملہ میں مخلص نہ ہوں اور آزمائش کا وقت آنے پر دین کی خاطر اپنی جان و مال اور اپنے مفاد کو خطرے میں ڈالنے سے جی چرا جائیں ۔ لیکن یہ خیال رہے کہ یہ وہ کفر نہیں ہے جس کی بنا پر دنیا میں کسی شخص یا گروہ کو خارج از اسلام قرار دے دیا جائے ، بلکہ وہ کفر ہے جس کی بنا پر آخرت میں وہ غیر مومن قرار پائے گا ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ، جن کے بارے میں یہ نازل ہوئی تھی ، خارج از اسلام قرار نہیں دیا اور نہ ان سے وہ معاملہ کیا جو کفار سے کیا جاتا ہے ۔