Surah

Information

Surah # 48 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 111 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD).Revealed while returning from Hudaybiyya
وَّمَغَانِمَ كَثِيۡرَةً يَّاۡخُذُوۡنَهَا ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا‏ ﴿19﴾
اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وہ حاصل کریں گے اور اللہ غالب حکمت والا ہے ۔
و مغانم كثيرة ياخذونها و كان الله عزيزا حكيما
And much war booty which they will take. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
Aur boht si ghanimaten jinhen woh hasil keren gay aur Allah ghalib hikmat wala hai.
اور غنیمت میں ملنے والے بہت سے مال بھی جو ان کے ہاتھ آئیں گے ، اور اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
اور بہت سی غنیمتیں ( ف٤۷ ) جن کو لیں ، اور اللہ عزت و حکمت والا ہے ،
اور بہت سا مال غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ ( عنقریب ) حاصل کریں گے34 ۔ اللہ زبردست اور حکیم ہے ۔
اور بہت سے اموالِ غنیمت ( بھی ) جو وہ حاصل کر رہے ہیں ، اور اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :34 یہ اشارہ ہے خیبر کی فتح اور اس کے اموال غنیمت کی طرف ۔ اور یہ آیت اس امر کی تصریح کرتی ہے کہ اللہ تعالی نے یہ انعام صرف ان لوگوں کے لیے مخصوص فرما دیا تھا جو بیعت رضوان میں شریک تھے ، ان کے سوا کسی کو اس فتح اور ان غنائم میں شریک ہونے کا حق نہ تھا ۔ اسی بنا پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفر 7ھ میں خیبر پر چڑھائی کرنے کے لیے نکلے تو آپ نے صرف ان ہی کو اپنے ساتھ لیا ۔ اس میں شک نہیں کہ بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حبش سے واپس آنے والے مہاجرین اور بعض دوسی اور اشعری صحابیوں کو بھی اموال خیبر میں سے کچھ حصہ عطا فرمایا ، مگر وہ یا تو خمس میں سے تھا ، یا اصحاب رضوان کی رضا مندی سے دیا گیا ۔ کسی کو حق کے طور پر اس مال میں حصہ دار نہیں بنایا گیا ۔