Surah

Information

Surah # 49 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 106 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ اَ تُعَلِّمُوۡنَ اللّٰهَ بِدِيۡـنِكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ ﴿16﴾
کہہ دیجئے! کہ کیا تم اللہ تعالٰی کو اپنی دینداری سے آگاہ کر رہے ہو اللہ ہر اس چیز سے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہے بخوبی آگاہ ہے اور اللہ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔
قل اتعلمون الله بدينكم و الله يعلم ما في السموت و ما في الارض و الله بكل شيء عليم
Say, "Would you acquaint Allah with your religion while Allah knows whatever is in the heavens and whatever is on the earth, and Allah is Knowing of all things?"
Kehdijiye! Kay kiya tum Allah Taalaa ko apni deen dari say aagah ker rahey ho, Allah her uss cheez say jo aasmano mein aur zamin mein hai bakhoobi aagah hai aur Allah her cheez ka jannay wala hai.
۔ ( اے پیغمبر ! ان دیہاتیوں سے ) کہو کہ : کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ ان تمام چیزوں کو خوب جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔
تم فرماؤ کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہو ، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ( ف٤۲ ) اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ( ف٤۳ )
اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ان ( مدعیان ایمان ) سے کہو ، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر شے کا علم رکھتا ہے ۔
فرما دیجئے: کیا تم اﷲ کو اپنی دین داری جتلا رہے ہو ، حالانکہ اﷲ اُن ( تمام ) چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اﷲ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے