Surah

Information

Surah # 49 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 106 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ ثُمَّ لَمۡ يَرۡتَابُوۡا وَجَاهَدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَ‏ ﴿15﴾
مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ( پکا ) ایمان لائیں پھر شک و شبہ نہ کریں اور اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہیں ( اپنے دعوائے ایمان میں ) یہی سچے اور راست گو ہیں ۔
انما المؤمنون الذين امنوا بالله و رسوله ثم لم يرتابوا و جهدوا باموالهم و انفسهم في سبيل الله اولىك هم الصدقون
The believers are only the ones who have believed in Allah and His Messenger and then doubt not but strive with their properties and their lives in the cause of Allah . It is those who are the truthful.
Momin to woh hain jo Allah per aur uss kay rasool per ( pakka ) eman layen phir shak-o-shuba na keren aur apnay malon say aur apni jano say Allah ki raah mein jihad kertay rahen, ( apnay dawaay-e-emaan mein ) yehi sachay aur raast go hain.
ایمان لانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانا ہے ، پھر کسی شک میں نہیں پڑے ، اور جنہوں نے اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے ۔ وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں ۔
ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک نہ کیا ( ف٤۰ ) اور اپنی جان اور مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے ہیں ( ف٤۱ )
حقیقت میں تو مومن وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کوئی شک نہ کیا اور اپنی جانوں اور مالوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا ۔ وہی سچے لوگ ہیں ۔
ایمان والے تو صرف وہ لوگ ہیں جو اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لائے ، پھر شک میں نہ پڑے اور اﷲ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں سے جہاد کرتے رہے ، یہی وہ لوگ ہیں جو ( دعوائے ایمان میں ) سچےّ ہیں