Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ ‌ؕ ذٰ لِكَ يَوۡمُ الۡوَعِيۡدِ‏ ﴿20﴾
اور صور پھونک دیا جائے گا ۔ وعدہ ٔعذاب کا دن یہی ہے ۔
و نفخ في الصور ذلك يوم الوعيد
And the Horn will be blown. That is the Day of [carrying out] the threat.
Aur soor phonk diya jayega.Wada-e-azab ka din yehi hai.
اور صورت پھونکا جانے والا ہے ۔ یہ وہ دن ہوگا جس سے ڈرایا جاتا تھا ۔
اور صور پھونکا گیا ( ف۳۵ ) یہ ہے وعدہٴ عذاب کا دن ( ف۳٦ )
اور پھر صور پھونکا گیا 24 ، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا ۔
اور صُور پھونکا جائے گا ، یہی ( عذاب ہی ) وعید کا دن ہے
سورة قٓ حاشیہ نمبر :24 اس سے مراد وہ نفخ صور ہے جس کے ساتھ ہی تمام مرے ہوئے لوگ دوبارہ حیات جسمانی پا کر اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، الانعام ، حاشیہ 47 ۔ جلد دوم ، ابراہیم ، حاشیہ 57 ۔ جلد سوم ، طہٰ ، حاشیہ 78 ۔ الحج ، حاشیہ ۔ 1 ۔ جلد چہارم ، یٰس ، حواشی 46 ۔ 47 ۔ الزُّمر ، حاشیہ 79 ۔