Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
اَلۡقِيَا فِىۡ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيۡدٍۙ‏ ﴿24﴾
ڈال دو جہنم میں ہر کافر سرکش کو ۔
القيا في جهنم كل كفار عنيد
[ Allah will say], "Throw into Hell every obstinate disbeliever,
Daal do jahannum mein her kafir sirkash ko.
۔ ( حکم دیا جائے گا کہ ) تم دونوں ( ٩ ) ہر اس شخص کو جہنم میں ڈال دو جو کٹر کافر اور حق کا پکا دشمن تھا ۔
حکم ہوگا تم دونوں جہنم میں ڈال دو ہر بڑے ناشکرے ہٹ دھرم کو ،
حکم دیا گیا پھینک دو جہنم 28میں ہر گٹے کافر29 کو جو حق سے عناد رکھتا تھا ،
۔ ( حکم ہوگا ) : پس تم دونوں ( ایسے ) ہر ناشکرگزار سرکش کو دوزخ میں ڈال دو
سورة قٓ حاشیہ نمبر :28 اصل الفاظ میں اَلْقِیَا فِیْ جَھَنَّمَ ، پھینک دو جہنم میں تم دونوں ۔ سلسلہ کلام خود بتا رہا ہے کہ یہ حکم ان دونوں فرشتوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مرقد سے اٹھتے ہی مجرم کو گرفتار کیا تھا اور لا کر عدالت میں حاضر کر دیا تھا ۔ سورة قٓ حاشیہ نمبر :29 اصل میں لفظ کَفَّار استعمال ہوا ہے جس کے دو معنی ہیں ۔ ایک ، سخت ناشکرا ۔ دوسرے سخت منکر حق ۔