Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ فِيۡهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيۡدٌ‏ ﴿35﴾
یہ وہاں جو چاہیں انہیں ملے گا ( بلکہ ) ہمارے پاس اور بھی زیادہ ہے ۔
لهم ما يشاءون فيها و لدينا مزيد
They will have whatever they wish therein, and with Us is more.
Yeh wahan jo chahyen unhen milay ga ( bulkay ) humaray pass aur bhi ziyadah hai.
ان ( جنتیوں ) کو وہ سب کو کچھ ملے گا جو وہاں وہ چاہیں گے ، اور ہمارے پاس کچھ اور زیادہ بھی ہے ۔ ( ١٤ )
ان کے لیے ہے اس میں جو چاہیں اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے ( ف۵۸ )
وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے ، اور ہمارے پاس اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہے 45 ۔
اِس ( جنت ) میں اُن کے لئے وہ تمام نعمتیں ( موجود ) ہوں گی جن کی وہ خواہش کریں گے اور ہمارے حضور میں ایک نعمت مزید بھی ہے ( یا اور بھی بہت کچھ ہے ، سو عاشق مَست ہوجائیں گے )
سورة قٓ حاشیہ نمبر :45 یعنی جو کچھ وہ چاہیں گے وہ تو ان کے ملے گا ہی ، مگر اس پر مزید ہم انہیں وہ کچھ بھی دیں گے جس کا کوئی تصور تک ان کے ذہن میں نہیں آیا ہے کہ وہ اس کے حاصل کرنے کی خواہش کریں ۔