Surah

Information

Surah ID #50
Total Verses 45 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #34
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
Surah 50: Qaf Ayat #34
اۨدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ‌ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُلُوۡدِ‏ ﴿34﴾
Enter it in peace. This is the Day of Eternity."
تم اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے ۔

More translations & tafseer

ادخلوها بسلم ذلك يوم الخلود
Enter it in peace. This is the Day of Eternity."
Tum iss jannat mein salamti kay sath dakhil hojao. Yeh hamesha rehney ka din hai.
تم سب اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ ۔ وہ دن ابدی زندگی کا دن ہوگا ۔
ان سے فرمایا جائے گا جنت میں جاؤ سلامتی کے ساتھ ( ف۵٦ ) یہ ہمیشگی کا دن ہے ( ف۵۷ )
داخل ہو جاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ44 ۔ وہ دن حیات ابدی کا دن ہوگا ۔
اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ ، یہ ہمیشگی کا دن ہے
سورة قٓ حاشیہ نمبر :44 اصل الفاظ ہیں اُدْخُلُوْھَا بِسَلامٍ ۔ سلام کو اگر سلامتی کے معنی میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قوم کے رنج اور غم اور فکر اور آفات سے محفوظ ہو کر اس جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ اور اگر اسے سلام ہی کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ آؤ اس جنت میں اللہ اور اس کے ملائکہ کی طرف سے تم کو سلام ہے ۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات بتا دی ہیں جن کی بنا پر کوئی شخص جنت کا مستحق ہوتا ہے ، اور وہ ہیں ( 1 ) تقویٰ ، ( 2 ) رجوع الی اللہ ، ( 3 ) اللہ سے اپنے تعلق کی نگہداشت ۔ ( 4 ) اللہ کو دیکھے بغیر اور اس کی رحیمی پر یقین رکھنے کے باوجود اس سے ڈرنا ، اور ( 5 ) قلبِ منیب لیے ہوئے اللہ کے ہاں پہنچنا ، یعنی مرتے دم تک ِانابَت کی روش پر قائم رہنا ۔